دینہ میں نکودر کے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے 27 سالہ مزدور جاں بحق


دینہ کے نواحی علاقہ میں 27 سالہ مزدور بجلی کاکرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں گو پٹرول پمپ منگلا بائی باس دینہ کے قریب 27 سالہ مزدور حکمت خان ولد ولی خان سریا کے ساتھ کام کر رہا تھا کہ اچانک الیکٹرک فیڈر کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدور کا تعلق لیاقت ٹاؤن دینہ سے ہے۔ ریسکیو 1122 نے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔



