سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے زیرِ اہتمام عظیم الشان "بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنس” 31 اگست کو منعقد ہوگی

اسلام آباد: سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ اور تنظیم الاخوان پاکستان کے زیرِ اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی ملک بھر میں "بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز” کا سلسلہ جاری ہے۔

میانوالی، واں بھچراں اور بھکر میں کامیاب اجتماعات کے بعد اب 31 اگست بروز اتوار دوپہر 12 بجے فورٹریس مارکی نزد پی ڈبلیو ڈی اسلام آباد میں عظیم الشان اجتماع منعقد کیا جا رہا ہے۔

اس کانفرنس کی صدارت اور خصوصی خطاب سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے شیخ و سربراہ تنظیم الاخوان پاکستان امیر عبدالقدیر اعوان کریں گے۔

منتظمین کے مطابق یہ محض ایک رسمی اجتماع نہیں بلکہ ایک ایسا روحانی اجتماع ہے جس میں روحانی تربیت، اصلاحِ باطن اور معرفتِ الٰہی کے سفر کی رہنمائی دی جائے گی۔

کانفرنس میں ذکرِ الٰہی کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جائے گی۔ قرآنِ حکیم میں ارشاد ہے کہ "ان کے اعمال کی وجہ سے ان کے دلوں پر زنگ چڑھ گیا” اور نبی کریم ﷺ نے فرمایا: "ہر چیز کی صفائی کا ایک ذریعہ ہے اور دلوں کی صفائی اللہ کے ذکر سے ہوتی ہے۔”

اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کرنے والے افراد کو اپنی زندگی کو مقصد و معنویت کے ساتھ گزارنے کا شعور حاصل کرنے کا سنہری موقع ملے گا۔

مزید برآں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے تحت ماہِ ربیع الاول کی بابرکت ساعتوں میں بھی ملک کے مختلف شہروں بشمول مظفرگڑھ، ملتان، مرکز دارالعرفان منارہ، شاہ پور سرگودھا اور لاہور میں بعثتِ رحمتِ عالم ﷺ کانفرنسز کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button