جہلم میں اقلیتوں کا دن اور جشنِ آزادی کی مشترکہ تقریب، کیک کاٹا گیا، ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

جہلم: پاکستان ہر سال 11 اگست کو اقلیتوں کا دن مناتا ہے، جو اقلیتوں کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور ایک جامع معاشرے کی تعمیر کے لیے حکومت کے عزم کو دہرانے کا دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ پاکستان تمام شہریوں کا ملک ہے، بغیر کسی تفریق کے اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی ترقی ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے عیسائی برادری کے مذہبی اور سماجی رہنماؤں کے ہمراہ جشنِ آزادی پاکستان اور اقلیتوں کے عالمی دن کے حوالے سے کیک کاٹنے کے بعد کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آزادی کا دن رنگ، نسل، مذہب اور مسلک کی تفریق سے بالاتر ہو کر منایا جا رہا ہے۔ قیامِ پاکستان اور ملکی ترقی میں اقلیتوں کے کردار سے ہرگز انکار نہیں کیا جا سکتا۔ کسی بھی پاکستانی کی طرح اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کا جذبہ حب الوطنی قابلِ تحسین ہے۔

اس موقع پر عیسائی برادری کے مذہبی رہنماؤں شہزاد عارف، پاسٹر معروف بھٹی، پاسٹر شروز مسیح، فادر وقاس مبارک، بے شک قمر، پاسٹر سیمسن جاوید، پاسٹر عاشق، پاسٹر شہباز، پاسٹر وارث، پاسٹر کیل، پاسٹر ندیم گل، ایلڈر عمران جیمس، یاسر حنوک، پاسٹر شہباز، ماسٹر ندیم، کوارڈینیٹر خالد گل، چیئرمین عارف شہزاد، ندیم گل، سرفراز جارج، کریم شیراز، عارف صابر مسیح، عارف مسیح اور دیگر نے شرکت کی۔

تقریب کے آخر میں ملکی سلامتی، امن و امان اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button