ٹیکس نظام کو شفاف، آسان اور ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے، بلال اظہر کیانی

جہلم/ اسلام آباد: وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے اسلام آباد میں منعقدہ قومی ٹیکس پیئرز کنونشن میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

کنونشن میں موجودہ ٹیکس نظام، ٹیکس اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کو درپیش مسائل سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بلال اظہر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ٹیکس نظام کو مزید شفاف، آسان اور مؤثر بنانے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال ہو اور ملکی معیشت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کے فروغ اور نظام کی ڈیجیٹلائزیشن سے قومی آمدن میں اضافہ ممکن ہوگا جبکہ کاروباری برادری کیلئے بھی آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں۔

کنونشن میں ٹیکس ماہرین، کاروباری شخصیات، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور ٹیکس دہندگان نے شرکت کی۔

شرکاء کی جانب سے ملکی معیشت اور ٹیکس نظام میں بہتری کیلئے مختلف تجاویز بھی پیش کی گئیں جبکہ ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے آراء کا تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button