ایس ایل ایس کالج میں آفیشل آئلز ٹیسٹ سنٹر قائم، طلحہ مظہر نے ریڈنگ میں فل بینڈز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی

جہلم: میرپور کے باصلاحیت امیدوار طلحہ مظہر نے جہلم میں ایس ایل ایس کالج میں منعقدہ آئلز امتحان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کر دی۔

انہوں نے آئلز ریڈنگ ماڈیول میں فل 9/9 بینڈز حاصل کیے جبکہ مجموعی طور پر 8 بینڈز لے کر ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی یہ کامیابی نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ میرپور، جہلم اور گردونواح کے لیے باعثِ فخر ہے۔

طلحہ مظہر نے اس موقع پر جہلم میں ایس ایل ایس کالج کو باضابطہ آفیشل آئلز ٹیسٹ سنٹر کا درجہ ملنے کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام جہلم اور ملحقہ شہروں کے طلبہ کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق اب طلبہ کو امتحان دینے کے لیے لاہور یا اسلام آباد جانے کی ضرورت نہیں رہی کیونکہ ایس ایل ایس کالج جہلم میں ہی باقاعدہ طور پر آئلز ٹیسٹ منعقد کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایس ایل ایس کالج جہلم باضابطہ منظور شدہ آئلز ٹیسٹ سنٹر ہے جہاں جنوری سے باقاعدہ امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے۔ مقامی سطح پر امتحان کی سہولت میسر ہونے کے باعث طلبہ ذہنی دباؤ کے بغیر پُراعتماد ماحول میں ٹیسٹ دے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں شاندار نتائج سامنے آ رہے ہیں اور اکثر طلبہ 7 یا اس سے زائد بینڈز حاصل کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ ایس ایل ایس کالج اسلام آباد اور لاہور کے درمیان واحد نجی لیکن آفیشل آئلز ٹیسٹ سنٹر ہے، جہاں سے تربیت حاصل کرنے والے طلبہ مسلسل بہترین نتائج حاصل کر رہے ہیں۔

اس شاندار کامیابی پر طلبہ نے ایس ایل ایس کالج کے منیجنگ ڈائریکٹر اور آئلز سرٹیفائیڈ ٹرینر سرفراز ملک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ ان کی 25 سالہ تعلیمی خدمات، تجربے اور انتھک محنت کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت ایس ایل ایس کالج ہر سال بہترین نتائج اور سب سے زیادہ کامیاب امیدواروں پر مختلف آئلز ایوارڈز سے نوازا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button