پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی


پنڈدادنخان: جہلم پولیس کی مؤثر تفتیش اور مقدمے کی کامیاب پیروی کے بعد عدالت نے قتل کے مقدمہ نمبر 54/21 بجرم 302/109 ت پ تھانہ جلالپور شریف کا فیصلہ سنا دیا۔
مجرم عامر شہزاد نے سال 2021 میں مقتول محمد اعجاز کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ جہلم پولیس نے جدید تفتیشی طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان مکمل کر کے عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے بعد مجرم منیر احمد کو قتل کے جرم میں سزائے موت اور 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
اس موقع پر ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے۔ انہوں نے تفتیشی ٹیم کی محنت کو سراہتے ہوئے انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم کو شاباش دی، اور تعریفی سرٹیفکیٹ کے ساتھ نقد انعام دینے کا اعلان کیا۔



