صحافت اور صحافی کی بے توقیری ہرگز برداشت نہیں کریںگے۔ محمد امجد بٹ، مرزا قدیر بیگ

جہلم پریس کلب کے صدر محمد امجد بٹ اور جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ کا کہنا ہے کہ صحافت اور صحافی کی بے توقیری ہرگز برداشت نہیں کریںگے، صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک مقدس فریضہ ہماری ریاست میں صحافت سمیت ہر ستون انتہائی مضبوط پلر کے طور پر کام کر رہا ہے مگر آج ریاست کو قائم ہوئے 77 برس گزر گئے ہیں مگر صحافت اور صحافی خصوصاً علاقائی صحافی اپنے بنیادی حقوق سے آج بھی محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس بابت دیکھنے میں آیا ہے کہ اسلام آباد، لاہورکی صحافتی تنظیمیں بھی علاقائی صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی خاص کام انجام نہیں دے سکیں جسکے سبب اداروں میں صحافی اور صحافت کی سرعام بے توقیری کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو خبر تک رسائی نہیں دی جاتی بلکہ معلومات حاصل کرنے والوں کی راہ میں روڑے اٹکائے جاتے ہیں، مختلف حیلوں بہانوں سے خبر کو زیرزمین دبانے کی کوششیں کی جاتی ہیں تاکہ انتظامی و مالی بدعنوانی منظر عام پر نہ آسکے ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button