جہلم میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس کی ایک اہم اور کامیاب کارروائی میں خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ کارروائی ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی اور پولیس ٹیم نے عمل میں لائی۔ مدعیہ مقدمہ کے مطابق ملزم نے اسے بلیک میل کرتے ہوئے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد جمع کر لیے گئے ہیں اور اسے جلد چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے واضح کیا ہے کہ ایسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، اور قانون کی مکمل عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔



