پنڈدادنخان میں شہری کو قتل کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار، اقدام قتل کا ملزم بھی گرفتار

پنڈدادنخان کے نواحی علاقہ میں شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو بھی دھر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مرکزی ملزم محمد عمران کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم سے آلہ قتل رائفل 44 بور معہ ایمونیشن برآمد کر لیے ہیں۔

تھانہ للِہ پولیس نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بورمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

تھانہ للِہ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button