پنڈدادنخان میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلہ، تاجر کو قتل کرنے والا خطرناک ڈاکو مارا گیا

پنڈدادنخان میں سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں تاجر کو قتل کرنے والا خطرناک ڈاکو مارا گیا۔
ترجمان سی سی ڈی کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان کے علاقے کسلیاں میں اشتہاری ملزمان نے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم پر اس وقت فائرنگ کر دی جب سی سی ڈی ٹیم دوران ڈکیتی تاجر علی عثمان کو فائرنگ کر کے کے قتل کرنے والے خطرناک ڈاکو جاوید عرف جیدی کو اسلحہ برآمدگی کے لیے لے جا رہے تھے۔
اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست خطرناک ڈاکو جاوید عرف جیدی خود اپنے ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہو گیا، جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
@jhelumupdates جہلم: پنڈدادنخان میں تاجر کو (ق۔ت۔ل) کرنے والا انجام کو پہنچ گیا #JhelumUpdates #LatestNews #fyp #breakingnews #jhelum #pinddadankhan #foryoupagе #viralvideos #newsupdate #tiktoknews #latestupdates ♬ original sound – Jhelum Updates
ترجمان کے مطابق فائرنگ کے دوران CCD ٹیم کا کانسٹیبل آصف شریف بھی حملے کی زد میں آیا، تاہم بلٹ پروف ہیلمٹ اور جیکٹ کی وجہ سے وہ محفوظ رہا جبکہCCD کی گاڑی کو فائرنگ سے نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد فائرنگ کرنے والے نامعلوم ملزمان قریبی جنگل کی طرف فرار ہو گئے۔ پولیس نے فوری طور پر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان کے مطابق جاوید عرف جیدی قتل، ڈکیتی، راہزنی، چوری اور اسلحہ ایکٹ سمیت متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اشتہاری تھا۔ وہ موبائل فون، نقدی، پرس اور موٹر سائیکل چھیننے جیسی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ جاوید عرف جیدی نے چند روز قبل پنڈدادنخان میں دوران ڈکیتی فائرنگ کر کے موبائل شاپ کے مالک علی عثمان کو قتل کیا تھا۔



