پاکستان پوسٹ غریب وال کے عملے کی لاپرواہی، طلباء و طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ

پنڈدادنخان کے علاقہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری میں پاکستان پوسٹ کے عملے کی لاپرواہی شہری خوار ہونے لگے ، پوسٹ مین ڈاک متعلقہ پتہ پرپہنچانے کی بجائے دکانوں پر دینے لگے، طلبہ و طالبات کی امتحانی رول نمبر سلپس کئی کئی دن تاخیر سے ملنے کیوجہ سے طلباء و طالبات کا مستقبل تاریک ہونے لگا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کے علاقہ غریبوال سیمنٹ فیکٹری کے ڈاکخانے کے عملے نے غیر زمہ داریوں کامظاہرہ کرتے ہوئے طلباء و طالبات کو شدید مشکلات میں مبتلا کررکھا ہے۔

شہریوں کاکہنا ہے کہ طلبہ و طالبات جنہوں نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے زریعے تعلیم حاصل کرنا شروع کررکھی ہے، انکی رول نمبر سلیپس یا سمیسٹر کی ڈاک آتی ہے جو کہ محکمہ ڈاک کا عملہ گھروں میں دینے کی بجائے مختلف دکانوں پر دے کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہوجاتے ہیں جو کئی کئی دن دکانوں پرپڑی رہتی ہے۔

اس سے طلباء و طالبات کی کتابیں ڈیٹ شیث بروقت نہیں پہنچ پاتیں جس کے باعث تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کا سال ضائع ہونے کا خدشہ لاحق ہو چکا ہے اور طلباء و طالبات کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہاہے۔ غریب وال پوسٹ آفس میں تعینات پوسٹ مین کی اس لاپرواہی سے اہل علاقہ کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اہل علاقہ نے پاکستان پوسٹ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور بروقت ڈاک گھروں میں پہنچانے کے نظام کو فعال بنایا کیا جائے تاکہ شہریوں کی شکایت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button