پنڈدادنخان میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جذبے کے ساتھ منایا گیا

پنڈدادنخان: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پنڈدادنخان میں کشمیری عوام سے اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی کے لیے ایک خصوصی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان نادیہ پروین کی زیر قیادت علامہ اقبال چلڈرن پارک سے شالیمار چوک تک نکالی گئی، جس میں مختلف سرکاری اداروں کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ریلی میں سی او ایم سی ملک حسیب، ریسکیو 1122 پنڈدادنخان کے اہلکاروں، اساتذہ، ستھرا پنجاب ٹیم، سرکاری افسران، سماجی و فلاحی شخصیت ملک غلام مصطفی مٹھو اور دیگر شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پرجوش انداز میں “کشمیر بنے گا پاکستان” اور کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے جس سے فضا گونج اٹھی۔

مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گی۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے اور کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے۔

ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام اور ملک پاکستان کی سلامتی و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button