جہلم میں مضر صحت گوشت کی گندے نالوں پر رکھ کر مہنگے داموں فروخت جاری

جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں مضر صحت، پانی لگے چھوٹےوبڑے ناقص گوشت کی گندے نالوں پر مہنگے داموں فروخت جاری ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد کروانے میں مکمل ناکام دیکھائی دیتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت ملحقہ علاقوں کے قصابوں نے چھوٹے اور بڑے ناقص، مضر صحت اور پانی لگے گوشت کی فروخت دھڑلے سے شروع کررکھی ہے۔ بااثر قصابوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز کو پاؤں تلے روندتے ہوئے گندے نالوں پر گوشت کی دکانیں قائم کررکھی ہیں۔

اس طرح چھوٹے اور پڑے گوشت کے ٹکڑے کرکے نالوں کے اوپر لٹکائے ہوتے ہیں جن پر مچھر مکھیوں سمیت حشرات بھبھناتے دکھائی دیتے ہیں۔ باثر قصابوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ایس او پیز کابھی مذاق اڑانا شروع کررکھا ہے۔ کسی بھی دکاندار نے گوشت کو جراثیموں سے بچانے کیے نہ توجالیاں لگارکھی ہیں اور بیشتر نے میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی نہیں بنوائے ہوئے جس کی وجہ سے شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سے نوٹس لینے اور قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے قصابوں کے خلاف فوجداری مقدمات درج کروانے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button