جہلم میں کم عمر لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

35
جہلم میں کم عمر لڑکے سے جنسی زیادتی کرنے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سول لائنز اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنانے اور نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔



