جہلم میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ، سبزیاں بھی مہنگی

جہلم شہر اور مضافاتی علاقوں میں دو الگ الگ قانون، مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
جہلم شہر میں 620/640جبکہ مضافاتی علاقوں میں 700 روپے فی کلو گوشت فروخت ہونے لگا ۔ مرغی کا گوشت عام شہریوں کی قوت خرید سے باہر سبزیاں بھی مہنگی غریب سفید پوش طبقہ پریشانی میں مبتلا ہیں۔
جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں مصنوعی مہنگائی کی سپیڈ نے نئے ریکارڈ قائم کرنے شروع کردیے۔ برائلر مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مرغی کے گوشت کاسرکاری نرخ 595 روپے مقرر ہے جبکہ دکاندار 620 روپے سے650روپے مضافاتی علاقوں میں 700 روپے تک فروخت کیاجارہا ہے ۔
دوسری طرف سبزیاں بھی چکن کی قیمتوں کیساتھ بڑھادی گئیں ہیں۔ سبزیوں اور برائلر چکن کی قیمتوں کو پر لگنے سے عام شہریوں کی پریشانیوں میں بے انتہا اضافہ ہو گیاہے، غریب عوام فاقوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔
شہریوں نے انتظامیہ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے نوٹس لینے اور قیمتوں کوکنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



