جہلم میں اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے ڈپٹی کمشنر دفتر میں بھی معلوماتی کاؤنٹر قائم

جہلم: اپنی چھت اپنا گھر سکیم کیلئے ڈی سی دفتر میں معلوماتی کاؤنٹر قائم، شہری سکیم کے متعلق معلومات اور فارم وغیرہ حاصل کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب کی اپنی چھت اپناگھر سکیم بارے معلومات فراہم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر دفتر جہلم میں معلوماتی کاونٹر قائم کر دیا گیاہے جہاں دفتری میں عملہ شہریوں کی رہنمائی اور فارم وغیر ہ فراہم کرنے کیلئے موجود ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کااس حوالے سے کہنا ہے کہ بے گھر افراد کیلئے یہ سکیم بہت بڑی نعمت ثابت ہو گی جس میں شہریوں کو اپنا مکان بنانے کیلئے آسان ترین طریقہ کار سے اور آسان اقساط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button