مون سون سیزن؛ جہلم میں نکاسی آب کے بھرپور انتظامات، نالوں پر تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ

جہلم: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اور ڈپٹی کمشنر جہلم سید محمد میثم عباس کی زیر نگرانی مون سون سیزن کے دوران شہریوں کو ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے میونسپل انتظامیہ پوری طرح متحرک ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کی ہدایت پر چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور چیف آفیسرز میونسپل کمیٹیز روزانہ کی بنیاد پر نکاسی آب، نالوں کی صفائی اور بوسیدہ عمارات کی نشاندہی جیسے اہم امور سرانجام دے رہے ہیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شمس الرحمن، اسسٹنٹ کمشنر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی جہلم عثمان گوندل نے اندرون شہر اور ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت جاری کی کہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جائے اور جہاں کہیں بھی تجاوزات قائم کی گئی ہوں ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی تاکہ شہریوں کو بارش کے دوران کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ نکاسی آب کے نظام کو متاثر کرنے سے گریز کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button