پنڈدادنخان میں بھائی نے فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل کر دیا

پنڈدادنخان میں بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے سگی بہن کو قتل کر دیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تھانہ للِہ کے علاقہ بگا شریف میں گھریلو ناچاقی پر طاہر نامی شخص نے اپنی شادی شدہ سگی بہن (ف) کو مبینہ طور پر فائر نگ کر کے قتل کر دیا۔ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

اطلاع ملنے پر تھانہ للِہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button