دینہ پولیس کی بڑی کامیابی، قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم گرفتار

دینہ پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق یہ کارروائی ڈی پی او جہلم کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے جدید سائنٹفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے کی۔
گرفتار ملزم سال 2025 سے تھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کو ایک قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ دینہ پولیس نے شب و روز کی محنت اور مؤثر حکمت عملی کے ذریعے اشتہاری مجرم کو ٹریس کرکے حراست میں لے لیا۔
ڈی پی او جہلم نے اس کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اور کسی کو بھی قانون سے فرار ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔



