نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ حکومت کو منظوری کیلئے بھیجی جائے گی، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے یہ بات سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے سال 2024-25 کے لیے تجویز کردہ منصوبہ جات برائے تعلیم و صحت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے ڈی ایچ کیو، ٹی ایچ کیو اور آر ایچ سیز میں جاری اور نئے منصوبوں کی رپورٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
محکمہ تعلیم کے زیر انتظام سکولوں کی بحالی ومرمت، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور موجودہ صورتحال پر غور کرتے ہوئے ڈی سی جہلم نے ہدایت کی کہ تمام محکمہ جات اپنی سکیموں کو مکمل طور پر عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کریں تاکہ ان کی منظوری سے شہر کے بنیادی مسائل حل ہو جائیں۔



