پنڈدادنخان میں پولیس کی کارروائی، قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار، آلہ قتل برآمد

پنڈدادنخان: پولیس نے قتل کے مقدمہ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں ایس ایچ او تھانہ للِہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے کہا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے جسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ اسے قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔



