جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، فواد چوہدری

جہلم: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ بارشوں کے بعد تحصیل پنڈدادنخان اس وقت تباہی کا منظر پیش کر رہی ہے، منتخب نمائندے گھروں سے باہر نہیں نکل رہے، ایک سڑک نہ بننے کی وجہ سے لاکھوں لوگ اذیت میں مبتلا ہیں۔
سابق وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں حالیہ بارشوں سے سیلابی صورتحال ہے۔ پنڈدادنخان کی آبادی ڈیول کیرج وے کے دونوں اطراف واقع ہے، سڑک کی تعمیر اور اطراف میں نالے نہ بننے سے پہاڑی پانی نے تباہی مچا دی ہے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا جہلم میں بارشوں کے بعد تباہی پر تشویش کا اظہار فارم 47 کے نمائندوں سے آواز اٹھانے کا مطالبہ لوگوں کو احتجاج کے لیے تیار رہنے کا پیغام @fawadchaudhry pic.twitter.com/AhkAHVYag1
— Chaudhry Ikram Jutt (@ikramch786) August 28, 2024
انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد سیلابی صورتحال کی وجہ سے لاکھوں افراد مستقل اذیت میں مبتلا ہیں۔ نالے نہ بننے سے پانی کا بہاؤ رک گیا ، للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کا سارا منصوبہ تباہ کر دیا گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بدقسمتی سے فارم 47 کے نمائندے گھروں تک محدود ہو چکے ہیں، دو رویہ سڑک منصوبے کو سیاست کی بھینٹ چڑھا دیا گیا ہے۔ آٹھ ارب روپے فنڈز جاری ہو چکے تھے ، پچھلے سال سڑک کی تعمیر مکمل ہونے تھی۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



