پنڈدادنخان شہر میں بھاری گاڑیوں کے داخلے سے شہریوں کا گزرنا محال

پنڈدادنخان میں ہیوی ٹریفک کی آمدورفت سے راہگیر شدید مشکلات کاشکار ہیں، ٹریفک پلان نہ ہونے کی وجہ سے پیدل آنے جانے میں شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہاہے۔
پنجاب بھر میں پنڈدادنخان شہر کو یہ اعزاز حاصل ہے جہاں دن بھر کسی وقت بھی آپ ٹرک، ٹریکٹر ٹرائی بمہ ہل، لوڈر، ہائی ایکس سے لے کر ٹرالہ تک کوئی بھی گاڑی لے کر بڑے فخر سے داخل ہو سکتے ہیں۔
مقامی انتظامیہ سمیت تاجران تنظیموں کی طرف سے آپ کو کسی قسم کی کوئی روک ٹوک نہیں، ماہ رمضان المبارک کے آخری تین دنوں میں روزے دار خواتین، بزرگ، بچوں سمیت گاہکوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مقامی انتظامیہ میونسپل کمیٹی سے تاجر رہنماؤں سے اپیل ہے کہ کم از کم ماہ رمضان کے آخری تین دن عوام کو اس اذیت سے نجات دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔



