جہلم کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے اندر اور باہر ٹاوٹ مافیا کا راج

جہلم: ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر کے اندر اور باہر ٹاوٹ مافیا کا راج ، شہریوں کا اعلیٰ حکام سے ٹاوٹ مافیا اور عملہ میں فرق ظاہر کرنے کے لئے یونیفارم سمیت ملازمین سے دوران ڈیوٹی کارڈ آویزاں کرنے کا مطالبہ ۔
ذرائع کے مطابق ایکسائز ینڈ ٹیکسیشن عملے کی ملی بھگت سے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر میں ٹاٹ مافیا چہل قدمی کرتا، سائلین اوردفتری عملے میں معاملات طے کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ ایکسائز افسران اور انتظامیہ کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں نہیں کی جاتی۔
عملہ حصہ بقدر جثہ وصول کر کے افسران کو خوش کردیتے ہیں۔ ایکسائز عملہ جان بوجھ کرسائلین کے لئے پیچیدگیاں پیدا کرتا ہے تاکہ ٹاٹ مافیا کے ذریعے سائلین سے پیسے وصول کیے جاسکیں۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ انتظامیہ دفتر میں معلوماتی کاؤنٹر قائم کرے جہاں پر آنے والے سائلین کو رہنمائی حاصل ہو سکے ۔ ٹاوٹ مافیا کے خلاف بلا تفریق کارروائیا ں کی جائیں تاکہ محکمے کے ماتھے پر لگے داغ ختم ہو سکیں۔



