اولڈ جی ٹی روڈ پر غیر قانونی یوٹرنز شہریوں کے لیے عذاب، حادثات معمول بن گئے

جہلم: اندرون شہر اولڈ جی ٹی روڈ پر جگہ جگہ قائم غیر قانونی یوٹرن عوام کے لیے شدید اذیت کا سبب بن گئے ہیں۔ روزانہ ٹریفک حادثات، ٹریفک جام اور زخمیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن کر دی ہیں۔

جادہ تا شاندار چوک متعدد بااثر دکانداروں نے اپنے پلازوں اور کاروباری مراکز کے سامنے من مانی کرتے ہوئے غیر قانونی یوٹرن بنا رکھے ہیں، جن کی وجہ سے سڑک موت کے کنویں کا منظر پیش کر رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق ان یوٹرنز کے باعث موٹرسائیکل سوار، چنگ چی رکشے اور چھوٹی گاڑیاں روزانہ ٹکراؤ کا شکار ہو رہی ہیں۔ کئی مقامات پر صورتحال اتنی سنگین ہو چکی ہے کہ لوگ خوفزدہ ہو کر وہاں سے گزرتے ہیں۔

متاثرہ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ غیر قانونی یوٹرن کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے تاکہ روزانہ پیش آنے والے حادثات میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کی جانیں محفوظ رہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button