جہلم پولیس نے گمشدہ ذہنی معذور لڑکا لواحقین کے حوالے کر دیا

پنڈدادنخان: جہلم پولیس نے انسانی ہمدردی کی مثال قائم کرتے ہوئے ضلع چکوال سے گم ہونے والے ایک ذہنی معذور لڑکے کو تلاش کر کے بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا۔
ضلع چکوال سے گم ہونے والا ایک ذہنی معذور لڑکا جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں چوکی کھیوڑہ کے علاقے میں ملا جسے چوکی کھیوڑہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے فوری طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے لڑکے کے اہل خانہ کی تلاش شروع کر دی۔
پولیس کی کوششوں کے بعد لڑکے کے لواحقین کو تلاش کر کے انہیں اطلاع دی گئی جس پر اہل خانہ چوکی کھیوڑہ پہنچ گئے۔ بعد ازاں ضروری کارروائی کے بعد لڑکے کو بحفاظت اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
لواحقین نے بروقت مدد اور تعاون پر جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور عوام کی خدمت جہلم پولیس کی اولین ترجیح ہے۔



