دینہ میں ویپ فروخت کرنے والے 3 ملزمان گرفتار، الیکٹرونک ویپ اور سامان برآمد

دینہ پولیس نے غیر قانونی طور پر الیکٹرونک ویپ اور اس کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ دینہ اور پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو حراست میں لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 21 عدد الیکٹرونک ویپ، 102 عدد فلیور کی ڈبیاں اور 10 عدد کوئلے کی ڈبیاں برآمد کر لیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ دینہ میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ معاشرے کو ان منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔



