پنڈدادنخان کے علاقہ چوران کے سرکاری سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار

پنڈدادنخان: تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ چوران کے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی عمارت پچھلے چار سالوں سے خستہ حالی کا شکار، سرکاری عمارت کا صحن کچرا کنڈی میں تبدیل ، مقامی افراد نے گھروں کی گندگی سکول کے صحن میں پھینکنی شروع کردی۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی پسماندہ ترین تحصیل پنڈدادنخان کے علاقہ چوران میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کی عمارت بھوت بنگلے کی منظر کشی کررہی ہے ، مکینوں نے گھروں کی گندگی ویران جگہ پھینکنے کی بجائے سکول کے صحن میں پھینکنی شروع کررکھی ہے۔
مکینوں کا کہنا ہے کہ لاکھوں ، کروڑوں روپے مالیتی جگہ اور عمارت محکمہ تعلیم کی عدم دلچسپی کیوجہ سے کچرا کنڈی میں تبدیل ہو کررہ گئی ہے ۔
مکینوں نے ڈپٹی کمشنر ، چیف ایگزیکٹو وآفیسر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم سے نوٹس لینے اور سرکاری عمارت کو فعال بنانے کا مطالبہ کیاہے۔



