ڈپٹی کمشنر جہلم کا ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، ریکارڈ چیک کیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر کا ای اینڈ ای ڈی سی سینٹر کا دورہ، مریضوں سے ملاقات اور سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے شاندار چوک میں واقع ای اینڈ ای ڈی سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا، مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی شکایات اور مسائل دریافت کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سینٹر کے ریکارڈ اور ادویات کی دستیابی کو چیک کرتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کمی نہ چھوڑی جائے اور ہر ممکن سہولت یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button