سوہاوہ: ڈومیلی کے علاقہ گوڑہا سکندر پور میں کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی ایس پی کی شرکت

سوہاوہ: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق اوپن ڈور پالیسی کے تحت گورنمنٹ پرائمری سکول گوڑہاسکندرمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیا۔

کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سوہاوہ ساجد گوندل نے شرکت کی۔ ڈی ایس پی ساجد گوندل نےشہریوں کو فرداً فرداً خود سنا اور موقع پر احکامات جاری کیے،شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ افسران کو مارک کردہ درخواستوں پر انکوائری اور کارروائی کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

ڈی ایس پی کا کہناتھا کہ جس افسر کو درخواست مارک کی گئی ہے وہ خود انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرے گا، کھلی کچہری کے ذریعے پبلک فیڈ بیک حاصل کر کے پالیسنگ کو مزید بہتر بنایا جائے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی چوہدری محمدافضل اور دیگر پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button