جہلم میں معذور شہری کے ساتھ نوسربازی، لاکھوں روپے ہتھیا لئے گئے

جہلم میں نوسربازوں نے معذور شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا لئے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے سعیلہ کے رہائشی غلام مصطفیٰ کے ساتھ نوسربازوں نے سفاکانہ کھیل کھیل ڈالا۔ متاثرہ شہری نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ یکم ستمبر 2025 کی رات ایک موبائل نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں کالر نے "لاٹری نکلنے” کا جھانسہ دیا۔ نوسربازوں نے چکنی چپڑی باتوں میں الجھا کر کہا کہ ’’رقم بھجوائیں اور مالامال ہو جائیں گے‘‘۔

متاثرہ غلام مصطفیٰ کے مطابق اگلے روز جاز کیش کے ذریعے 1 لاکھ 25 ہزار روپے بھجوا دیے گئے، جو ملزمان نے وصول کرلیے۔ اس کے بعد مزید رقم کا مطالبہ کیا گیا تو شک گزرا، لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ نوسرباز رقم ہڑپ کر کے موبائل نمبر بند کر کے غائب ہوگئے۔

غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی طور پر معذور ہے اور یہ اس کی زندگی بھر کی جمع پونجی تھی جسے فراڈیوں نے لوٹ لیا۔ وہ انصاف کے حصول کے لیے روزانہ ڈی پی او دفتر کے چکر کاٹ رہا ہے مگر تاحال داد رسی نہیں ہوسکی۔

عوامی حلقوں نے پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نوسربازوں کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے معذور شہری کی لوٹی ہوئی رقم واپس دلائی جائے تاکہ ایسے عناصر کو نشان عبرت بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button