حضور نبی کریم ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمٰن

جہلم: اسسٹنٹ کمشنر شمس الرحمٰن نے کہا کہ حضور نبی رحمت ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشی منانا ہم سب کے لیے باعث عبادت اور مسرت ہے۔ آپ ﷺ کی آمد سے کائنات جگمگا اُٹھی اور تاریکیوں کے سائے ہمیشہ کے لیے ختم ہوگئے۔

انہوں نے انجمن تاجران کی قیادت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺ پوری انسانیت کے لیے رحمت بن کر آئے، آمدِ مصطفی ﷺ کی جس قدر بھی خوشی منائی جائے وہ کم ہے۔

شمس الرحمٰن نے مزید کہا کہ ضلعی ہیڈ کوارٹر پر سرکاری سطح پر میلاد مصطفی ﷺ کا شاندار پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو دعوت دی جائے گی۔

اس موقع پر معروف قانون دان و سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال، ضیاء ملک، محمد اقبال، عبدالرشید بٹ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button