انتظامیہ کی عدم توجہی، رمضان میں دن کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری

جہلم میں انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث رمضان المبارک کے دوران دن کے اوقات میں کھانے پینے کی اشیاء کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہوٹلوں، چائے خانوں اور سٹالز پر دن بھر کھانے پینے کی اشیاء فروخت کی جا رہی ہیں جس پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں روزہ داروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے سستے بازاروں، افطار دسترخوانوں اور دیگر اقدامات کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم دوسری جانب انتظامیہ کی کمزور رٹ کے باعث بعض مقامات پر دکاندار اپنی مرضی سے کاروبار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ چیک اینڈ بیلنس کے مؤثر نظام کے فقدان کے باعث بعض دکاندار من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کر رہے ہیں جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے مطالبہ کیا ہے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے، رمضان المبارک کے تقدس کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور گراں فروشی کے مرتکب عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button