گرمی کی شدت اور موسمی تغیریات سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: گرمی کی شدت اور موسمی تغیریات سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کی جائیں، شہریوں کواس حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے، دریائے جہلم میں پانی کے اتار چڑھاو پر مسلسل نظر رکھی جائے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کی میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122، ایم ڈی ایم اے، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
ریسکیو 1122کے ڈی او انجینئر سعید احمد نے موجودہ گرمی کی شدت، اس کے اثرات اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں پرممکنہ خطرات اور دریاوں میں پانی کے بہاو میں اضافے پر تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کیلئے ہر وقت تیار رہنے اور شہریوں کو اس حوالے سے درست طورپر آگاہ رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام تر حالات پر نظر رکھے ہوئے ہے شہری کسی بھی قسم کی افواہوں پر ہر گز یقین نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ذمہ دار اداروں کی جانب سے شہریوں کو آگاہی جاری رکھی جائے ان دنوں میں دریا کے آر پار جانے یا نہانے سے سخت گریز کیاجائے۔



