دینہ: قائم مقام ڈی پی او جہلم فیصل سلیم کا تھانہ منگلا کینٹ کا وزٹ اور کھلی کچہری کا انعقاد

دینہ: قائم مقام ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم فیصل سلیم کی زیر صدارت تھانہ منگلا کینٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے اور پبلک سروس ڈیلیوری کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا۔

قائم مقام ڈی پی او فیصل سلیم نے کہا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریاں اسی سلسلے کی کڑی ہیں، جن کے ذریعے عوام اپنے مسائل براہ راست پولیس افسران تک پہنچا سکتے ہیں۔

شہریوں نے ڈی پی او کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریاں عوام کو اپنی مشکلات پیش کرنے اور ان کے فوری حل کا بہترین ذریعہ ہیں۔

کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے بچوں اور بچیوں کی ہراسگی کے حوالے سے شہریوں کو آگاہی فراہم کی اور مختلف حفاظتی تدابیر سے متعلق بریفنگ دی۔

بعد ازاں ڈی پی او جہلم نے تھانہ منگلا کینٹ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک، مال خانہ، حوالات اور میس ہال کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سرکاری تنصیبات کی دیکھ بھال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک و قوم کی امانت ہیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایات کیں کہ تھانوں کی صفائی اور انتظامات کو بہتر بنایا جائے۔ ایف آئی آر کے اندراج کو دی گئی ٹائم لائن کے اندر یقینی بنایا جائے۔ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری پر زور دیا جائے۔ شہریوں کے ساتھ اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور ان کے مسائل حل کریں۔

قائم مقام ڈی پی او نے کہا کہ تھانہ جات کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے تھانوں اور دفاتر کے وزٹ کا سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان کیا۔

آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد عوام کو فوری اور مؤثر ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button