جہلم: ضلع بھر میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا جس کے باعث ضلع جہلم بھی ملک کے آلودہ شہروں کی فہرست میں شامل ہو چکا ہے۔

اسموگ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر ائیر کوالٹی انڈیس 190 پوائنٹس تے تجاوز ک گیا جو انسانی صحت کے لیے خطر ناک ہے۔ علاقے میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے اسباب اینٹوں کے بھٹے، چونے کی بھٹیاں، کریش پلانٹ، کوڑے کرکٹ، فصلوں کی باقیات جلانے جیسے عوامل شامل ہیں ۔

حکومتی اقدامات اس مسئلے کے حل کے لیے ناکافی ثابت ہو رہے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے ذمہ دار اداروں کی کارکردگی بھی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ فضا میں بڑھتی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ آنکھوں، گلے اور سانس کی بیماریوں میں متلا ہو رہے ہیں۔ اس صورتحال کے باوجود بیشتر شہری احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کر رہے اور ماسک کا استعمال کرنے سے بھی گریزاں ہیں۔

شہریوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز، چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری ماحولیات سے مطالبہ کیا ہے کہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لیے فرض شناس ایماندار افسران واہلکاروں کو تعینات کیا جائے تاکہ ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے اداروں کے مالکان کے خلاف مقدمات اور اداروں کوسیل کیاجائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button