جہلم پولیس کا سپیشل سرچ آپریشن، 463 افراد اور 177 گھروں کی چیکنگ

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر جہلم پولیس نے ضلع بھر میں سپیشل سرچ آپریشنز اور ناکہ بندی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا۔

ضلع بھر میں 16 مختلف مقامات پر سرچ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 463 افراد اور 177 گھروں کو چیک کیا گیا۔ پولیس نے دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور اہم تنصیبات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے یہ کارروائیاں کیں۔

سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی پولیس ایپلیکیشن کے ذریعے ویری فکیشن بھی کی گئی جبکہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر خصوصی ناکہ بندی کر کے گاڑیوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کا مقصد مجرمان اشتہاریوں، جرائم پیشہ افراد اور سماج دشمن عناصر کی گرفتاری کو یقینی بنانا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں کا مقصد ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنا، دہشت گرد عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف مؤثر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button