پابندی کے باوجود نوجوان نسل ندی نالوں، تالابوں اور دریائے جہلم کا رخ کرنے لگے

جہلم: پابندی کے باوجود نوجوان نسل ندی نالوں، تالابوں اور دریائے جہلم کا رخ کرنے لگے، اس سال دریا، ندی نالوں سمیت دیگر تالابوں میں نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہواہے۔
شہریوں کے مطابق ان اموات کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے بجلی مہنگی کرنا ہے ، بجلی مہنگی ہونے کے باعث گھروں کے سربراہان گھروں میں بے وقت پانی کی موٹریں چلانا بند کررکھا ہے ، جس کی وجہ سے نوجوان نسل دن کے اوقات میں ٹھنڈا پانی دستیاب نہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت کم کرنے کے لئے دریا، ندی نالوں اور تالابوں کا رخ کرتے ہیں۔
شہریوں کا مزید کہناہے کہ بجلی مہنگی ہونے کیوجہ سے نوجوان گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لئے دریاؤں کا رخ کرتے ہیں۔ انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کررکھی ہے لیکن اس پر کہیں عملدرآمد ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے آئے روز دریا میں نوجوانوں کے ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



