دینہ میں افغان شہری کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

دینہ: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف جاری کارروائیوں کے سلسلے میں جہلم کی تحصیل دینہ میں ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد ملک اور ان کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے افغان شہری کو پناہ دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد کے خلاف بھی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کا کہنا ہے کہ ضلع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی افراد اور ان کی معاونت کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 15 یا قریبی تھانے کو دیں۔



