جہلم: افواج پاکستان ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، سرفراز ملک

جہلم: سرفراز ملک نے کہا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کسی بھی قسم کی بلا اشتعال فائرنگ یا دراندازی ناقابلِ قبول ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج ہر محاذ پر مکمل طور پر تیار ہیں اور کسی بھی جارحیت کا فوری اور منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔
چیئرمین انکریڈیبل جہلم اور رہنما جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرفراز ملک نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، تاہم قومی دفاع اور خودمختاری پر کسی قسم کی کمزوری برداشت نہیں کی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرحدی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور ریاستی ادارے ہر ممکنہ خطرے سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ سرفراز ملک نے زور دیا کہ امن اسی صورت قائم رہ سکتا ہے جب سرحدوں کا احترام کیا جائے اور کسی بھی اشتعال انگیزی سے گریز کیا جائے۔



