دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کانفرنس؛ جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ کی شرکت

جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حاجی زاہد حسین بٹ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی دعوت پر پنجاب اسمبلی میں منعقدہ دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن (CPA) کی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کی دو روزہ کانفرنس کی اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

یہ کانفرنس پائیدار ترقی کے لیے علاقائی تعاون کے فروغ کے موضوع پر منعقد کی گئی تھی، جس میں ملکی و بین الاقوامی پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی قائم مقام صدرِ مملکت یوسف رضا گیلانی تھے جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت اہم حکومتی اور پارلیمانی شخصیات شامل تھیں۔

حاجی زاہد حسین بٹ نے اس موقع پر مختلف نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقائی ترقی و کاروباری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنسز سے نہ صرف پارلیمانی سطح پر روابط مضبوط ہوتے ہیں بلکہ معاشی ترقی اور کاروباری مواقع کے فروغ کے لیے بھی راہ ہموار ہوتی ہے۔

تقریب میں شریک دیگر شخصیات نے بھی پائیدار ترقی اور علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اس طرح کے اقدامات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button