پنڈدادنخان پولیس کی بڑی کارروائی، تین خطرناک جرائم پیشہ گینگ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

پنڈدادنخان: ڈی ایس پی پنڈدادنخان محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان رانا عبدالطیف کی قیادت میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک گینگز ‘عامروں گینگ، تاجہ گینگ اور خانہ بدوش گینگ’ کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے بھاری مقدار میں مالِ مسروقہ بھی برآمد کیا گیا۔

یہ شاندار کامیابی ان احکامات کا نتیجہ ہے جو آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن بابر سرفراز الپا کی ہدایت پر ضلع جہلم کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی زیر نگرانی حاصل کی گئی۔ ڈی ایس پی محمد اکرم اور ایس ایچ او رانا لطیف نے پیشہ ورانہ مہارت، خفیہ معلومات اور ٹیم ورک کے ذریعے یہ کارنامہ سرانجام دیا، جو جرائم کے خلاف پولیس کی سنجیدہ کوششوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

سماجی و عوامی حلقوں نے اس کامیاب آپریشن پر پولیس کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں عوامی تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ شہریوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ یہ مہم مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع جہلم میں کوئی جگہ نہیں، پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button