ڈپٹی کمشنر جہلم کا ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ، سماجی تنظیم کی جانب سے مریضوں میں راشن تقسیم

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کا سول ہسپتال کے ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ، سماجی تنظیم کی جانب سے مریضوں میں راشن تقسیم کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے سول ہسپتال میں ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ کیا اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی تیمارداری کی۔

اس موقع پر سماجی تنظیم نور ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈائیلاسز کے مریضوں میں ماہانہ راشن بھی تقسیم کیا گیا جبکہ ڈائیلاسز کے مریضوں کو لگائے جانے والے انجکشن بھی عطیہ کئے گئے۔

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے سماجی تنظیم کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ سماجی تنظیموں کے تعاون سے شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ بہت تیزی سے جاری ہے، ضلعی انتظامیہ سماجی تنظیموں کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button