دینہ میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، گندم، آٹا، چاول اور چینی کا سٹاک برآمد

دینہ میں انتظامیہ نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں گندم، آٹا، چاول اور چینی کا سٹاک برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ میں تحصیلدار نے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 34 ہزار کلو گرام چینی، 75 ہزار کلو چاول، پانچ ہزار کلو آٹا اور پانچ ہزار کلو گندم کا سٹاک برآمد کر لیا گیا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دوکاندار ذخیرہ اندوزی کر کے مصنوعی مہنگائی کا سبب بن رہے ہیں۔ گودام اور دوکانوں کو سیل کر کے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کیلئے ہمیں گوگل نیوز پر فالو کریں



