موٹر وے ایم ٹو پر للِہ انٹر چینج کے قریب مسافر بس میں آگ لگ گئی، سواریاں اور عملہ محفوظ رہا

پنڈدادنخان: موٹر وے ایم ٹو پر للِہ انٹرچینج کے قریب فیصل آباد سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی تاہم تمام سواریاں اور عملہ محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں بس مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی ۔

ترجمان نے کہا کہ موٹروے پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر تمام سواریوں اور بس کے عملے کو بحفاظت بس سے نکال لیا اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ترجمان نے کہا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ،مسافر بس فیصل آباد سے راولپنڈی جا رہی تھی ۔

ترجمان نے کہا کہ بس میں 36 مسافر سوار تھے ۔موٹروے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button