ڈپٹی کمشنر جہلم کا بھٹیہ بنیادی مرکز صحت کا دورہ، طبی سہولیات کا جائزہ لیا

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے گھرمالہ میں بھٹیہ بنیادی مرکز صحت کا دورہ کیا اور وہاں دستیاب طبی سہولیات کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ اس موقع پر طبی عملے نے انہیں مرکز کی خدمات اور دستیاب سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے مرکز کے عملے کو ہدایت دی کہ وہ شہریوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ انہوں نے بنیادی مرکز صحت میں ادویات کے ریکارڈ اور مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی۔
اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے مرکز میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی، تاکہ مریضوں کو صاف ستھری اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔
ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا کہنا تھا کہ شہریوں کی صحت اور بہبود کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور صحت کی سہولتوں میں مزید بہتری لائی جائے گی۔



