جہلم میں خاتون کو ہراساں، بلیک میل اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

جہلم: پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے، بلیک میل کرنے، دھمکیاں دینے، گالی گلوچ کرنے اور عفت میں خلل ڈالنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان جہلم کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا اور بروقت کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تفتیش جاری ہے۔

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے، ان کے تحفظ میں خلل ڈالنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور خواتین کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button