جہلم میں موٹر سائیکل سے 4 سالہ بچے کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والا ملزم گرفتار

جہلم پولیس نے غفلت اور لاپرواہی سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے چار سالہ بچے کو ٹکر مار کر جاں بحق کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم میں ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نے موٹر سائیکل غفلت سے چلاتے ہوئے چار سالہ بچے کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔

واقعے کے بعد ملزم کے خلاف تھانہ کالا گجراں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور غفلت یا لاپرواہی کے باعث قیمتی جانیں ضائع کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button