الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام مفت طبی کیمپ کا انعقاد، مریضوں کو فری معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں

اسلام آباد: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی زیر نگرانی ایک فری میڈیکل کیمپ گارڈین اسکول کشمیر چوک نیو شکریال زون 4 اسلام آباد میں منعقد کیا گیا۔

کیمپ صبح 11 بجے سے دوپہر 1 بجے تک جاری رہا۔ فری میڈیکل کیمپ میں آئی سپیشلسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ، ڈینٹل سپیشلسٹ اور فزیوتھراپسٹ پر مشتمل ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریضوں کا مفت طبی معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں۔

مریضوں نے فراہم کی گئی سہولیات کو سراہتے ہوئے الفلاح فاؤنڈیشن اور شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر سلسلہ نقشبندیہ و تنظیم الاخوان اسلام آباد کے ذمہ داران کے علاوہ علاقہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل نیو شکریال عبدالرشید اور اسکول کے پرنسپل شوکت نے کیمپ کا افتتاح کیا۔

یاد رہے کہ الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کی ذیلی تنظیم ہے جو شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان کی سرپرستی میں گزشتہ کئی برسوں سے ملک بھر میں فلاحی خدمات انجام دے رہی ہے۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی ایسے فری میڈیکل کیمپس کا سلسلہ جاری رکھیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو مفت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button