ایک لاکھ سے زائد اساتذہ و ہیڈز کی خالی سیٹوں پر فوری بھرتی کی جائے، چوہدری راشد محمود

جہلم: چوہدری راشد محمود نے کہا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن/تاریخ تقرری سے مستقل کیاجائے، ایک لاکھ سولہ ہزار سے زائد اساتذہ کرام و ہیڈز کی خالی سیٹوں پر فوری مستقل بنیادوں پر بھرتی کی جائے۔
چوہدری راشد محمود ضلعی صدر پنجاب ٹیچر یونین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 14 ہزار ایس ایس ایز اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز کی غیر مشروط مستقلی، سکیل سترہ کے ہیڈز اور ایس ایس کی خالی سیٹوں پر SST اساتذہ کو، ایس ایس ٹی کی خالی سیٹوں پر EST اساتذہ کو اور ESTکی خالی سیٹوں پر PST اساتذہ کو فوری پروموشن دیکر پر کرنے، اساتذہ کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں پر پابندی، پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر حصہ میں پڑھانے والے اساتذہ کی بھرتی و پروموشن کی تعلیمی قابلیت یکساں کرنے پر سب کو یکساں سکیل 17 دیاجائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ کے بچوں کی گیارہویں تا پوسٹ گریجویٹ تمام شعبوں کی تعلیم فری کی جائے، اساتذہ کو دیگر ممالک کے اساتذہ کے برابر تنخواہیں اور مراعات نہ دی جائیں، کم ازکم پاکستان کے دیگر اداروں عدلیہ ، سوئی گیس وغیرہ کے ملازمین کے برابر تنخواہیں اور مراعات دی جائیں۔
چیئرمین چوہدری شبیر حسین نے کہا کہ اساتذہ کے میڈیکل الاؤنس ،ہاؤس رینٹ ، کنوینس الاؤنس 2008کی بنیادی تنخواہ کی بجائے 2024کی تنخواہوں کے مطابق دیئے جائیں۔
منظور نظامی نے کہا کہ پنجاب ٹیچرز یونین کے قائدین کیساتھ 2021کے معاہدے کیمطابق وفاقی وصوبائی محکموں کے ملازمین کی تنخواہوں الاونسز میں 100 فیصد تفریق ختم کی جائے۔سکولوں کی مختلف طریقوں سے پرائیویٹائزیشن نہ کی جائے۔ سکولوں میں طلباء وطالبات کی بنیادی ضروریات وسہولیات پوری کی جائیں۔
اس موقع پر میڈیا پرسن پنجاب ٹیچریونین جہلم افضال گجر کا کہنا تھا کہ نرسری تا پوسٹ گریجویٹ مخلوط نظام تعلیم کاخاتمہ اور میل فی میل ضم شدہ سکولوں کو الگ الگ کیاجائے، لیو انکیشمنٹ اور پنشن میں ترمیمی نوٹیفکیشن فی الفور واپس لے۔



